ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں سینئر سٹی زن ڈے کا انعقاد

کاروار میں سینئر سٹی زن ڈے کا انعقاد

Sat, 01 Oct 2016 01:41:43    S.O. News Service

کاروار30/ستمبر (ایس او نیوز)ہر سال کی طرح امسال بھی کاروار آزادیوتھ کلب کی طرف سے یکم اکتوبر کو ورلڈ سینئر سٹی زن ڈے منایا جائے گا۔ یہ پروگرام کولور ایجوکیشن ٹرسٹ کے اشتراک سے منایا جارہا ہے۔

اس موقع پر سماجی زندگی میں بہترین خدمات انجام دینے والے بزرگ افراد کی عزت افزائی اور تہنیت کی جائے گی۔جن میں سابق وزیر پربھا کر رانے، بھارت اسکول کے پرنسپال محمد خلیل اللہ کے علاوہ انجمن کالج بھٹکل کے ریٹائرڈ پروفیسر عبدالقیوم صاحب شامل ہیں۔آزاد یوتھ کلب کے خزانچی محمد عثمان کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پروگرام دوپہر تین بجے بھارت ہائی اسکول کے ہال میں منعقد ہوگا۔
 


Share: